QR CodeQR Code

بھارت اور پاکستان کو دہشت گردی کے یکساں مسائل کا سامنا ہے، من موہن سنگھ

1 Apr 2009 11:46

بھارتی وزیرعظم من موہن سنگھ نے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان کو دہشت گردی کے یکساں مسائل کا سامنا ہے جبکہ دونوں ممالک کو اس سلسلے میں مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔


نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیرعظم من موہن سنگھ نے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان کو دہشت گردی کے یکساں مسائل کا سامنا ہے جبکہ دونوں ممالک کو اس سلسلے میں مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں ہونیوالے جی 20 اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے ایک جیسے مسائل کا شکار ہیں اور دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مخلصانہ خواہش ہے کہ حکومت پاکستان اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے حوصلہ افزاء اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر کمپوزٹ ڈائیلاگ کا عمل دوبارہ شروع کرنیکا کا خواہاں ہے تو وہ ممبئی حملوں کے حوالے سے تحقیقات کے متعلق نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے کیونکہ اسی سے یہ ثابت ہو گا کہ حکومت پاکستان دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے حوالے سے بالکل مخلص ہے۔


خبر کا کوڈ: 2283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/2283/بھارت-اور-پاکستان-کو-دہشت-گردی-کے-یکساں-مسائل-کا-سامنا-ہے-موہن-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org