0
Saturday 5 Jan 2013 19:16

نواز شریف سے ساجد میر کی ملاقات، انتخابات طاہر القادری کے لانگ مارچ بارے تبادلہ خیال

نواز شریف سے ساجد میر کی ملاقات، انتخابات طاہر القادری کے لانگ مارچ بارے تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے ان کی رہائشگاہ رائیونڈ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال، آئندہ انتخابات اور ڈاکٹر طاہر القادری کے 14 جنوری کو لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ عبدالکریم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کلین سویپ کرے گی اور پنجاب سمیت ملک بھر میں حکومت بنائیگی۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سمیت یہ سب کچھ (ن) لیگ کیخلاف نقب لگانے کی سازش ہے، تحریک منہاج القرآن والے حکومت الٹا نہ سکے تو خود الٹ جائیں گے، ہم چاہتے ہے کہ پورے پاکستان کو متحد کیا جائے اور تمام محب وطن جماعتیں مل کر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں تاکہ ملک کو مضبوط بنایا جا سکے۔ دونوں جماعتوں کے سربراہوں نے اتفاق کیا کہ جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمومی انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں اور انتخابات میں تاخیر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دونوں سربراہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں امپورٹیڈ ایجنڈا نہیں چلنے دیا جائے گا اور غیر سیاسی قوتوں کو اقتداد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں نواز لیگ ہی کلین سویپ کرئے گی اور بیرونی ایجنڈے لے کر آنے والے اپنے آقاؤں کے سامنے ذلیل ورسوا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 228314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش