QR CodeQR Code

طاہرالقادری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

5 Jan 2013 19:32

اسلام ٹائمز:بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے درخواست لاہور رجسٹری میں جمع کروائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کینیڈین شہری پاکستان کی منتخب حکومت کو توڑنے کی باتیں کر رہا ہے، اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کر کے جلا وطن کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈین شہری ہیں جو کینیڈا سے آ کر پاکستان میں آئین اور آئین کے تحت ایک منتخب جمہوری حکومت کو توڑنے کی باتیں کرتا ہے لہذا طاہر القادری کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ناپسندیدہ قرار دے کر جلا وطن کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 228322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228322/طاہرالقادری-کیخلاف-غداری-کا-مقدمہ-درج-کرانے-کیلئے-سپریم-کورٹ-میں-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org