QR CodeQR Code

وطن عزیز میں ٹارگٹ کلنگ سرطان کی طرح پھیل چکی ہے، وکلاء

5 Jan 2013 23:14

اسلام ٹائمز: وکلاء رہنماوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام بےحس حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں، جب تک ملک سے دہشتگردی، لاقانونیت اور ڈرون حملوں کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک ترقی کی شاہراوں پر گامزن نہیں ہو سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وکلاء برائے انسانی حقوق ونگ کے چیئرمین لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین وسیم اقبال مہر ایڈووکیٹ، میاں غلام فاروق ایڈووکیٹ، سید حبیب الحسن صدیق ایڈووکیٹ، حامد رضا سلہریا ایڈووکیٹ، زرتاشیہ بٹ ایڈووکیٹ، صائمہ خان لودھی ایڈووکیٹ، عدنان ڈار ایڈووکیٹ، میاں محمد یحییٰ اویس ایڈووکیٹ، شبیر الحسن چوہدری ایڈووکیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز خصوصاً کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ٹارگٹ کلنگ سرطان کی طرح پھیل چکی ہے اور علماء کرام کا قتل ملک میں افراتفری پھیلانے کی گہری سازش ہے۔ جب تک ملک سے دہشت گردی، لاقانونیت اور ڈرون حملوں کا خاتمہ نہیں ہو گا ملک ترقی کی شاہراوں پر گامزن نہیں ہو سکے گا۔ 

وکلاء رہنماوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رکھا ہے، نوجوان نسل ہاتھوں میں ڈگری پکڑے بےروزگاری اور بے راہ روی کا شکار ہو چکے ہیں۔ غریب عوام بھوک، غربت اور افلاس سے مر رہے ہیں، فیکٹریاں گیس اور بجلی کی بندش کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں۔ عوام غربت کی سولی پر لٹکے بےحس حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔ عوام کو آنے والے الیکشن میں عملی طور پر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہو گا ورنہ آنے والا وقت اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 228329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228329/وطن-عزیز-میں-ٹارگٹ-کلنگ-سرطان-کی-طرح-پھیل-چکی-ہے-وکلاء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org