0
Sunday 6 Jan 2013 00:35

عام انتخابات میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی جیسی جماعتیں ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں، رانا راحیل احمد

عام انتخابات میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی جیسی جماعتیں ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں، رانا راحیل احمد
اسلام ٹائمز۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی رحیم یار خان ڈاکٹر سید عابد شاہ اور ضلعی صدر سیاسی کمیٹی چوہدری محمد اشتیاق احمد کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے ایک وفدنے ضلعی صدر تحریک انصاف رانا راحیل احمد اور چوہدری منیر احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی وضلعی سیاست کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلعی صدر تحریک انصاف رانا راحیل احمدنے جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2013ئ ملکی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ثابت ہوں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی جیسی جماعتیں ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی دلی خواہش ہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی کرپشن سے پاک قیادت ملکر ملکی سیاست سے کرپشن اور امریکی غلاموں کو ہمیشہ کے لئے آئوٹ کرے اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد عمل میں لائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان کی قومی سلامتی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور ملکی و ضلعی سیاست میں جماعت اسلامی کا کردارانتہائی اہم ہے۔
 
جماعت اسلامی کے وفد میں شامل ضلعی جنرل سیکریڑی ڈاکٹر عمر فاروق قیم مولانا ظہور احمد منصوری اور ضلعی ترجمان جماعت اسلامی سید سجاد محمود نے ضلعی صدر تحریک انصاف رانا راحیل احمد اور چوہدر ی منیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع معیشت ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے آئندہ عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انھوں نے کہا موجوہ ملکی تاریخ کی بدترین حکومت کی مدت پوری ہو جانے کے بعد پاکستان میں انتخابات کے التوا کے لئے جاری سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی اور ضلعی سطح پر تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے ہیں اور جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری اور مرکزی قیادت آئندہ عام انتخابات میں وسیع تر ملکی و قومی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 228428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش