0
Sunday 6 Jan 2013 00:55

حج کرپشن کیس، حسین اصغر کو تفتیش سے ہٹایا جائے، عبدالقادر گیلانی

حج کرپشن کیس، حسین اصغر کو تفتیش سے ہٹایا جائے، عبدالقادر گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے حج کرپشن کیس میں فریق بننے اور تحقیقاتی افسر حسین اصغر کو کیس سے الگ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ عبدالقادر گیلانی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ پہلی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حج کرپشن کیس میں ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے اس لیے ان کا موقف بھی سنا جائے۔ حج کرپشن کیس کے تحقیقاتی افسرحسین اصغر پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حسین اصغر کو قانونی حق نہیں کہ وہ تحقیقات کریں۔ حسین اصغر متعصب افسر ہیں۔ پارلیمنٹ کی کمیٹی نے بھی حسین اصغر کو متعصب قرار دیا ہے اس لیے انھیں کیس سے الگ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 228430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش