0
Sunday 6 Jan 2013 05:07

اتحاد امت کے عظیم داعی قاضی حسین احمد اب ہم میں نہیں رہے

اتحاد امت کے عظیم داعی قاضی حسین احمد اب ہم میں نہیں رہے
اسلام ٹائمز۔ نہایت افسوس کے ساتھ خبر دی جاتی ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد رضائے الہی سے اسلام آباد میں انتقال فرما گئے ہیں۔ آپ کی عمر چوہتر برس تھی اور عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ اتحاد امت کے عظیم داعی کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے جناح پارک پشاور میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین زیارت کاکا صاحب میں ہوگی۔ قاضی حُسین احمد، چار مرتبہ جماعت اسلامی کی امیر رہ چکے ہیں۔

آپ 1985ء میں چھ سال کےلیے سینیٹ آف پاکستان کے ممبر منتخب ہوئے۔ 1992ء میں وہ دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئے تاہم انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے بعد ازاں سینٹ سے استعفٰی دے دیا۔ 2002ء کے عام انتخابات میں قاضی صاحب دو حلقوں سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ قاصی حسین احمد ممتاز مذہبی سکالر تھے اور امریکہ کی دہشت گرد مخالف مہم اور افغانستان میں جاری لڑائی میں امریکہ کی شمولیت کے مخالف تھے۔ وہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر نوشہرہ کے گاؤں زیارت کاکا میں 1938 میں پیدا ہوئے تھے۔ قاضی حسین احمد کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 228478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش