QR CodeQR Code

قاضی حسین احمد کی میت پشاور منتقل، نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل

6 Jan 2013 10:21

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ نماز جنازہ موٹر وے چوک گراونڈ میں سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ اور بزرگ مذہبی رہنماء قاضی حسین احمد جو گذشتہ شب حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے تھے، کی میت اسلام آباد سے پشاور میں واقع ان کی رہائش گاہ پلوسی منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ نماز جنازہ موٹر وے چوک گراونڈ میں سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔ تدفین ان کے آبائی علاقہ کاکا صاحب نوشہرہ میں کی جائے گی۔ مختلف سیاسی، مذہبی اور دیگر شخصیات سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں کا مرحوم رہنماء کی رہائش گاہ آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جبکہ ملک کے مختلف شہروں سے اہم شخصیات اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے قافلے پشاور کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نماز جنازہ میں شرکاء کی بڑی تعداد کی متوقع آمد کے پیش نظر جناح پارک کی بجائے نماز جنازہ موٹر وے چوک گراونڈ میں سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔ جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 228494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228494/قاضی-حسین-احمد-کی-میت-پشاور-منتقل-نماز-جنازہ-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org