0
Sunday 6 Jan 2013 10:50

دفاع پاکستان کونسل سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کا کشمیریوں کی حمایت کا اعلان

دفاع پاکستان کونسل سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کا کشمیریوں کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل اور جاعت الدعوۃ سمیت مختلف مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کو غاصب بھارت سے آزادی دلانے کے لیے ان کی ہر ممکن مدد و حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ے کہ حکمرانوں کی مجبوریان ہو سکتی ہیں ہماری کوئی مجبوری نہیں، نہتے کشمیری بھائیوں پر آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کے خاتمہ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت سے مظلوم کشمریوں کو آزادی دلانا فرض ہے۔ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے اور انڈیا سے آلو، پیاز کی تجارت کے فیصلے قبول نہیں۔ 

قائدین نے کہا کہ دریائوں میں پانی کی روانی اور اپنی زمینیں بنجر ہونے سے بچانے کے لیے بھارت سے اپنے دریائوں کا قبضہ چھڑانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء اور امیر جماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، جماعت الدعوۃ شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، تحریک حرمت رسول ص کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ، حافظ سیف اللہ، جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ حافظ عبد الغفار روپڑی، مولانا عبدالعزیز، مولانا محمد شفیع سمیت دیگر قائدین نے یوم حق خودارادیت پر اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

امیر جماعت الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کی سزا پاکستان کو دینا چاہتا ہے اور حکمرانوں پر دبائو ڈال کر انڈیا کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دلوایا جا رہا ہے۔ کشمریوں کا مورال ڈائون کیا جا رہا ہے۔ انڈیا نوشتہ دیوار پڑھ لے اگر اس نے مقبوضہ کشمیر سے آٹھ لاکھ فوج نہ نکالی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا تو خطہ سے امریکی انخلاء کے بعد آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ خود بھارت کے لیے بھی اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے اس کی آزادی کے لیے ہم خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 228499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش