QR CodeQR Code

عالم اسلام کا ایک روشن چراغ بجھ گیا

نوشہرہ، قاضی حسین احمد آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپردخاک

6 Jan 2013 23:23

اسلام ٹائمز: آصف لقمان قاضی کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد کے ہم دو بیٹے نہیں تھے، بلکہ وہ اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنا بچہ سمجھتے تھے۔ مجھے معلوم نہیں کہ میں آپ کیساتھ تعزیت کروں یا آپ لوگ میرے ساتھ تعزیت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ اور اتحاد امت کے عظیم داعی قاضی حسین احمد کو ہزاروں اشک بار آنکھوں کیساتھ زیارت کاکا صاحب نوشہرہ میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ پشاور کے موٹر وے چوک گراونڈ میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد ان کی میت کو ایک قافلے کی صورت میں کاکا صاحب نوشہرہ لایا گیا اور آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور رہنماوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مرحوم کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد کے ہم دو بیٹے نہیں تھے، بلکہ وہ اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنا بچہ سمجھتے تھے۔ مجھے معلوم نہیں کہ میں آپ کیساتھ تعزیت کروں یا آپ لوگ میرے ساتھ تعزیت کریں۔


خبر کا کوڈ: 228728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228728/نوشہرہ-قاضی-حسین-احمد-ا-ہوں-اور-سسکیوں-کیساتھ-سپردخاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org