QR CodeQR Code

اسکردو کھرمنگ کے بالائی علاقے جدید مواصلاتی نظام سے محرم ہیں

7 Jan 2013 09:59

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ عمائدین نے کہا کہ ان علاقوں میں زندگی گزارنے والے عوام کے سہولیات کے لئے ٹیلی مواصلات کی سہولت فراہم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو کھرمنگ کے بالائی علاقے آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ٹیلی مواصلات سے محروم ہے، جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کھرمنگ ترکتی اور دیگر علاقوں کے عمائدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کمیونیکیشن آرگنائزیشن ایس سی او کو کئی بار درخواست دی ہے کہ ان علاقوں میں زندگی گزارنے والے عوام کے سہولیات کے لئے ٹیلی مواصلات کی سہولت فراہم کی جائے لیکن آج تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایریا میں ٹیلی مواصلات نہ ہونے کے باعث عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 228747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228747/اسکردو-کھرمنگ-کے-بالائی-علاقے-جدید-مواصلاتی-نظام-سے-محرم-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org