0
Monday 7 Jan 2013 12:12

لائن آف کنٹرول پر 2012ء میں 75 سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں

لائن آف کنٹرول پر 2012ء میں 75 سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں باغ کے حاجی پیر سیکٹر پر بھارتی حملے میں پاک فوج کے جوان کی شہادت کو عالمی میڈیا نے غیر معمولی واقعہ قرار دیا ہے۔ دنیا بھر کے اخبارات نے اسے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی، ویزا نظام میں آسانیاں، تجارتی پالیسیوں میں نرمی اور ون ڈے کرکٹ کے انعقاد سے چند گھنٹے قبل رونما ہونے پر اسے مہلک تصادم قرار دیا ہے۔ 2012ء میں 75سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔ پاکستان اور بھارت کے فوجیوں کی دو طرفہ فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے ہر واقعہ سے امن کے عارضی اقدامات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ رہتا ہے جو 2008ء کے ممبئی حملوں کے بعد ابھی شروع ہوئے ہیں۔ 

گذشتہ ماہ دونوں حریف ممالک نے کاروباری شخصیات کے لئے ویزا نظام میں آسانیاں پیدا کی اور تجارتی پالیسیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔ کراس بارڈ ر جھڑپ تیسراایک روزہ کرکٹ میچ شروع ہونے سے کچھ گھنٹے قبل پیش آیا۔ دونوں ممالک کے جوہری میزائل ایک دوسرے کے شہروں کو اپنے اہداف میں رکھے ہوئے ہیں۔ 

امریکی اخبار”نیویارک ٹائمز“ لکھتا ہے کہ پاکستانی فوجی جوان کی شہادت دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان نسبتاً مہلک تصادم کے نتیجے میں ہوئی۔ دونوں حریف فوجیں کشمیر میں ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑی ہیں اس پر اتفاق نہیں کیا جاتا کہ کون فائرنگ شروع کرتا ہے اور اس کے بعد کیا ہوگا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ غیر معمولی ہے جب دونوں ممالک کے رہنما معاشی اور سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ ایک حوصلہ افزاء اشارہ یہ ہے کہ تعلقات کی حالیہ گرم جوشی پاکستانی جنرلوں کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں جو افغان سرحد پر عسکریت پسندوں کے ساتھ برسرپیکار ہے۔ 

لائن آف کنٹرول پر گذشتہ خطرناک فائرنگ کا واقعہ ستمبر2011ء میں ہو ا جس میں تین پاکستانی جوان شہید ہوئے جب کہ ایک بھارتی افسر بھی مارا گیا۔ تاہم یہ حالیہ واقعہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے واضح نہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ایک دہائی سے ہے، نومبر2003ء سے فائر بندی کے معاہدے کے بعد یہ غیر معمولی واقعہ ہے۔ دونوں اطراف سے کئی بار فائرنگ ہوئی لیکن چوکی تک ہی محدود رہی۔
خبر کا کوڈ : 228822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش