QR CodeQR Code

قاضی حسین احمد ایک ہمدرد اور شفیق انسان تھے، علامہ سید جواد نقوی

7 Jan 2013 15:42

اسلام ٹائمز: اتحاد امت کے داعی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفی (ص) کے رہنما نے کہا کہ اتحاد امت کے لئے قاضی حسین احمد نے قابل قدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی (ص) کے رہنما اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد ایک ہمدرد اور شفیق انسان تھے۔ اتحاد امت کے لئے انہوں نے قابل قدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سید جواد نقوی نے کہا کہ قاضی حسین احمد کے انتقال پر ان کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 228875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228875/قاضی-حسین-احمد-ایک-ہمدرد-اور-شفیق-انسان-تھے-علامہ-سید-جواد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org