0
Monday 7 Jan 2013 17:19

قاضی حسین احمد کی وفات سے قوم ایک بڑے راہنماء سے محروم ہو گئی، جماعت اسلامی

قاضی حسین احمد کی وفات سے قوم ایک بڑے راہنماء سے محروم ہو گئی، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سجاد احمد عباسی، نائب امراء شمس الرحمان سواتی، محمد وقاص خان، سید ارشد فاروق، کلیم گیلانی، شیخ مسعود، جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے سابق امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ قاضی حسین احمد کی وفات کو ایک عظیم قومی اور ملی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک جرات مند اور ہردلعزیز راہنماء تھے۔

ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد کی دینی، سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ہر مکتبہ فکر کے افراد میں مقبول تھے۔ اندون ملک اور عالمی سطح پر بڑا حلقہ احباب رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی وفات سے قوم ایک بڑے راہنماء سے محروم ہو گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں کو پروفیسر غفور احمد کے بعد ایک اور بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد کو راولپنڈی سے خاص نسبت اور لگاؤ تھا اور بے شمار یادیں ان کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہ گذشتہ ہفتہ کے روز بھی راولپنڈی تشریف لائے تھے۔ ان کی خدمات اور محبت ہمیشہ دلوں میں بسی رہے گی۔ جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی قاضی حسین احمد کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو اس صدمہ پر صبر اور حوصلہ کی توفیق عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 228914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش