0
Monday 7 Jan 2013 18:50

قاضی حسین احمد بااصول سیاستدان اور اتحاد کے داعی تھے، اطہر عمران

قاضی حسین احمد بااصول سیاستدان اور اتحاد کے داعی تھے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمد کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاضی حسین احمد ایک معتدل اور منکسرالمزاج شخصیت کے حامل انسان تھے، جنہوں نے اپنی زندگی اتحاد بین المسلمین کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن سے ہی اتحاد کے داعی تھے اور تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے امت کو ایک لڑی میں پرونا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین ایک مدبر اور بااصول سیاستدان تھے اور اتحاد امت کے عظیم علمبردار تھے جن کو فرقہ واریت سے نفرت تھی اور آخری دم تک اتحاد بین المسلمین کیلئے مسلسل جدوجہد کرتے رہے، ان کی وفات سے امت مسلمہ ایک ایسے عظیم رہنما سے محروم ہو چکی ہے، جس کو مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا ہے، قاضی حسین احمد کی وفات پر تمام مسلمان افسردہ ہیں، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ان کی اچانک موت پر جماعت اسلامی کے قائدین، کارکنوں اور مرحوم کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتی ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے۔
خبر کا کوڈ : 228957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش