QR CodeQR Code

اسکردو میں سردی کی شدت میں اضافے سے معمولات زندگی متاثر

8 Jan 2013 09:30

اسلام ٹائمز: سردی میں اضافے سے دفاتر میں ملازمین کی حاضریاں کم ہوگئیں ہیں جبکہ پانی کی پائپ لائنوں کی بندش اور پائپ لائنوں کا پھٹنا معمول بن گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ دن کے اوقات میں بھی سخت سردی پڑتی ہے، جس سے دفاتر میں ملازمین کی حاضریاں کم ہوگئیں ہیں جبکہ پانی کی پائپ لائنوں کی بندش اور پائپ لائنوں کا پھٹنا معمول بن گیا ہے۔ دوسری جانب واپڈا پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی مجموعی پیداوار میں تین میگا واٹ کی کمی سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 36 گھنٹے سے بھی بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال سردی کی شدت تاحال منفی 18 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 228994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228994/اسکردو-میں-سردی-کی-شدت-اضافے-سے-معمولات-زندگی-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org