QR CodeQR Code

ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، صرف تکفیری گروہ مسائل پیدا کر رہا ہے، علامہ امین شہیدی

7 Jan 2013 21:23

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کوہاٹ میں کہنا تھا کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے باوجود نوجوانوں کا میدان عمل میں حاضر رہنا بی بی زینب (س) کے جرات مندانہ کردار کا ثمر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے باوجود نوجوانوں کا میدان عمل میں حاضر رہنا بی بی زینب (س) کے جرات مندانہ کردار کا ثمر ہے، ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، صرف تکفیری گروہ مسائل پیدا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی امام بارگاہ کوہاٹ میں نوجوانوں اور تحصیل چوک کوہاٹ میں چہلم امام حسین (ع) کے دوران بڑی تعداد میں موجود عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ خورشید انور جوادی نے بھی خطاب کیا۔ علامہ امین شہیدی نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، اگر نوجوان میدان عمل میں موجود ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پوری قوم میدان میں حاضر ہے۔ لہذا نوجوان اپنے آپ کو میدان عمل میں حاضر رکھیں۔ آج ہمارے نوجوانوں کو کردار زینبی (س) ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر کے پیروکار باہمی بھائی چارے کیساتھ زندگی گزار رہے ہیں، صرف تکفیری گروہ کی جانب سے مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 229011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229011/ملک-میں-شیعہ-سنی-کا-کوئی-مسئلہ-نہیں-صرف-تکفیری-گروہ-مسائل-پیدا-کر-رہا-ہے-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org