0
Tuesday 8 Jan 2013 00:51

قاضی حسین احمد کو ایران میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، مہدی سبحانی

قاضی حسین احمد کو ایران میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، مہدی سبحانی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے ادارہ نور حق آکر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی، نائب امیر برجیس احمد اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔ مہدی سبحانی نے تاثراتی ڈائری میں اپنے تاثرات درج کئے اور قاضی حسین احمد کی قومی و ملی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کیلئے قاضی حسین احمد کی کوششیں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ قاضی حسین احمد نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور تمام مکاتب فکر کے افراد کو یکجا کرنے کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں تاریخ میں اسے سنہرے حرفوں میں لکھا جائے گا۔ وہ عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے، ایران میں انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پاکستان اور ایرانی عوام باہمی اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 229073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش