QR CodeQR Code

سرگودھا، 28 صفر کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد

8 Jan 2013 20:19

اسلام ٹائمز: ڈی سی او نے 11 جنوری کو جلوس عزاداری کیلئے دفعہ 144 نافذ کرکے فرقہ وارانہ ویڈیو و آڈیو کیسٹوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کردی۔


اسلام ٹائمز: 28 صفر المظفر شہادت امام حسن (ع) کے سلسلہ میں عزاداری جلوس کیلئے ڈی سی او سرگودھا نے 11 جنوری کو ایک دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کرکے فرقہ وارانہ ویڈیو و آڈیو کیسٹوں کی خرید و فروخت، ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ 28 صفر المظفر کو سرگودھا میں بڑا اجتماع منعقد ہوتا ہے، جس میں پاکستان بھر کے علمائے کرام اور ذاکرین عظام خطاب کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈویژن بھر کے ماتمی دستے ماتم داری کرتے ہیں۔ ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ 7 بلاک سے شروع ہو کر رات گئے دارلعلوم محمدیہ 19 بلاک اختتام  پذیر ہوتا ہے۔ اس موقع پر امامیہ اسکاوٹس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 229095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229095/سرگودھا-28-صفر-کو-دفعہ-144-کے-تحت-ڈبل-سواری-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org