0
Friday 2 Apr 2010 11:33

معاملات طے پا گئے،ن لیگ اب وفاقی کابینہ میں واپس آجائے، وزیراعظم گیلانی،17 ویں ترمیم ختم ہونے کے بعد غور کریں گے،نواز شریف

معاملات طے پا گئے،ن لیگ اب وفاقی کابینہ میں واپس آجائے، وزیراعظم گیلانی،17 ویں ترمیم ختم ہونے کے بعد غور کریں گے،نواز شریف
رائیونڈ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ترک صدر عبداللہ گل اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان جمعرات کو یہاں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں ملاقات ہوئی۔قبل ازیں نوازشریف اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مابین بھی علیحدہ ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو نوازشریف نے 18ویں ترمیم پر اتفاق رائے پر مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی خودمختاری کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا اور آئینی پیکیج پر قوم،کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کو مبارکباد پیش کی۔ 
اس موقع پر وزیراعظم نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کو ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب تمام معاملات طے پا گئے ہیں آپ وفاقی کابینہ میں واپس آجائیں۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم پر اتفاق تاریخی اور منفرد واقعہ ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم کی اس پیشکش پر یقین دہانی کروائی کہ 17ویں ترمیم کے خاتمے کے بعد ہم وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بارے میں غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئینی پیکیج پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق جمہوریت اور ملک کیلئے خوش آئند ہے اور اس میں وزیراعظم گیلانی،سینیٹر رضا ربانی اور دیگر کمیٹی ارکان کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ایشوز کے حل کے بعد اب ضروری ہے کہ حکومت مہنگائی،بیروزگاری اور بجلی کے بحران جیسے مسائل کے حل کی طرف توجہ دے اور اسی سے جمہوریت کی مضبوطی ممکن ہے۔
 دریں اثناء جمعرات کو یہاں ترک صدر عبداللہ گل کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر وزیراعظم گیلانی اور نوازشریف کے مشترکہ بیان میں اٹھارویں آئینی ترمیم کے مسودہ پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے جمہوری اداروں کیلئے نیک شگون ہے۔وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ تبدیلی صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام ادارے مضبوط ہوں اور اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہوں۔میاں نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا آئین کی تبدیلی پر اتفاق تاریخی اور منفرد واقعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 22919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش