0
Friday 2 Apr 2010 13:16
اسلامی تحریک مزاحمت فلسطین:

بیت المقدس میں اسرائیلی سازشیں عرب ممالک کی لاپرواہی کا نتیجہ ہیں

بیت المقدس میں اسرائیلی سازشیں عرب ممالک کی لاپرواہی کا نتیجہ ہیں
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت فلسطین حماس کے سیکرٹری اطلاعات ھشام قاسم نے جمعے کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں العالم نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب دنیا کی بے توجہی اور لاپرواہی بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر اور قدس شریف کو یہودی بنانے جیسی سازشوں کا باعث بنی ہے۔
ھشام قاسم نے بیت المقدس کے بارے میں اسرائیل کی فریب کاریوں اور عالمی افکار کو دھوکہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونیستی رژیم اسرائیل کے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اقدامات جیسے انکے گھروں کی نیلامی اور مسماری، بیت المقدس سے فلسطینی مسلمانوں کی شہریت ختم کرنے کے بعد انکا اخراج، یہودی سازی میں اضافہ اور شدت پسند یہودیوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے بیت المقدس میں یہودی عبادتگاہوں کی تعمیر صرف اور صرف بیت المقدس میں صیہونیستوں کی زیادہ سے زیادہ موجودگی کی خاطر انجام پا رہے ہیں۔
حماس کے سیکرٹری اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ اگر عرب ممالک کی کوتاہی اور اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کی کوششیں نہ ہوتیں تو اسرائیل کی جانب سے یہ سب ظالمانہ اقدامات اور قدس شریف کو یہودی بنانے کی سازشیں بھی نہ ہوتیں۔
ھشام قاسم نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعاون اور ہمکاری کرنے اور مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کی طرف فلسطینیوں کو جانے سے روکنے پر تنقید کی اور عرب دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی مزاحمت کی حمایت کی پالیسی اختیار کریں۔ انہوں نے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کو جاری رکھنے کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کو مذاکرات کی درخواست دینے کی مذمت کرتے ہوئے تمام عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو ختم کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 22924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش