0
Tuesday 8 Jan 2013 19:37

بھارت، جھارکھنڈ میں ماو باغیوں کے ہاتھوں 11 فوجی ہلاک

بھارت، جھارکھنڈ میں ماو باغیوں کے ہاتھوں 11 فوجی ہلاک

اسلام ٹائمز۔ مشرقی بھارت میں ماو باغیوں کے حملے میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، ریاست جھاڑکھنڈ کے پولیس چیف جی ایس رتھ کے مطابق ماو باغیوں نے ضلع لیتھار میں پولیس پٹرول پارٹی پر چھاپہ مار حملہ کیا جس کے جواب میں باغیوں کی سرکوبی کیلئے فائرنگ کی گئی مسلح باغیوں اور پولیس کے درمیان شروع ہونے والی یہ جھڑپ کئی گھنٹے جاری رہی جس کے نتیجے میں 11 پیرا ملٹری فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ باغی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں ماو وادی کافی بڑی تعداد میں سرگرم ہیں، اطلاعات کے مطابق چھ سی آر پی ایف جوان ابھی تک لاپتہ ہیں اور تقریباً 14 جوان زخمی ہوئے ہیں کہ جنہیں علاج کےلئے بذریعہ طیارہ رانچی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 229257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش