QR CodeQR Code

مستونگ، گیس ٹینکرز پر فائرنگ، 3 ڈرائیور جاں بحق، 3 زخمی

9 Jan 2013 11:50

اسلام ٹائمز: ایران سے آنیوالے مقامی کمپنی کے تین گیس ٹینکرز کو نامعلوم افراد نے کرد گاپ اور شیخ واصل کے درمیان پنجپائی کی حدود میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے ملحقہ علاقہ مستونگ پنجپائی میں نامعلوم افراد کی گیس ٹینکروں پر فائرنگ سے 3 ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ منگل کے روز ایران سے آنیوالی مقامی کمپنی کے تین گیس ٹینکرز کو نامعلوم افراد نے کردگاپ اور شیخ واصل کے درمیان پنجپائی کی حدود میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے 3 ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ پنجپائی لیویز نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا۔ جبکہ فائرنگ سے گیس ٹینکروں کو بھی شدید نقصان پہنچا، تاہم حملہ آوار واردات کے بعد فرار ہو گئے، لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 229306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229306/مستونگ-گیس-ٹینکرز-پر-فائرنگ-3-ڈرائیور-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org