0
Wednesday 9 Jan 2013 09:57

اسکردو، خواتین کو اول وقت میں بینظیر کارڈ بناکر دینا قابل تحسین عمل ہے

اسکردو، خواتین کو اول وقت میں بینظیر کارڈ بناکر دینا قابل تحسین عمل ہے
اسلام ٹائمز۔ بینک الفلاح اسکردو برانچ کے ملازمین خواتین کے لئے بے نظیر ڈیبٹ کارڈ بنانے کیلئے ہر وقت کوشان ہے اور بجلی کی بار بار بندش کے باوجود جنریٹر کے ذریعے دور دراز سے آنے والے خواتین کو کارڈ بنانے میں ہمہ وقت مصروف ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ بینک الفلاح کے ملازمین اپنے دیگر کاموں کو چھوڑ کر دور دراز سے آنے والی خواتین کیلئے کارڈ پہلی فرصت میں بناتے ہیں۔ خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بینک عملہ کے ساتھ بی آئی ایس پی کا عملہ بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ خواتین نے بینک عملے کے اس رویئے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 229381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش