QR CodeQR Code

گوجرانوالہ میں پیش آنیوالا واقعہ ایک سازش تھی جس کامقصد سروس سٹرکچر کو سبوتاژکرنا تھا، ڈاکٹرمظہر

9 Jan 2013 01:04

اسلام ٹائمز: ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ملتان کے صدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں صحافیوں اورکیمرہ مینوں پرتشدد قابل مذمت ہے جس شخص نے بھی صحافیوں پرتشدد کیا ہے اس کا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر مظہرچوہدری نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں پیش آنیوالا واقعہ ایک سازش تھی جس کامقصد سروس سٹرکچر کو سبوتاژ کرنا تھا۔ ملتان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں صحافیوں اورکیمرہ مینوں پرتشدد قابل مذمت ہے۔ جس شخص نے بھی صحافیوں پرتشدد کیا ہے اس کا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے واقعہ سمیت تمام واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروا کر ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک منظم اور مضبوط گروہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف سرگرم ہے جس کا مقصد صرف اور صرف ہماری ایسوسی ایشن کو بدنام کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 229400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229400/گوجرانوالہ-میں-پیش-آنیوالا-واقعہ-ایک-سازش-تھی-جس-کامقصد-سروس-سٹرکچر-کو-سبوتاژکرنا-تھا-ڈاکٹرمظہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org