QR CodeQR Code

افغانستان،6 افغان،3 جرمن اور 1 امریکی فوجی ہلاک

3 Apr 2010 12:40

اسلام ٹائمز:قندوز میں جرمن فوج کی فائرنگ سے چھ افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔ادھر سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا


 کابل:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان صوبے قندوز میں جرمن فوج کی فائرنگ سے چھ افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔ادھر سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا۔افغان صوبے قندوز کے گورنر محمد عمر نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ یہ چھ افغان فوجیوں کی ہلاکت کا واقع قندوز کے ضلع چاردرہ میں اس وقت پیش آیا جب جرمن فوج نے گاڑی پر غلطی سے فائرنگ کر دی۔اس سے پہلے جرمن فوج کے کمانڈر پوٹسڈم نے میڈیا کو بتایا کہ قندوز میں لڑائی کے دوران جرمن فوج کے تین فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ادھر کابل سے جاری نیٹو حکام کے مطابق جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 22982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/22982/افغانستان-6-افغان-3-جرمن-اور-1-امریکی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org