QR CodeQR Code

اسکردو کی عوام پانی کی لائنوں میں برف جمنے کے باعث مشکلات سے دوچار

11 Jan 2013 09:45

اسلام ٹائمز: مجموعی طور پر نظر آرہا ہے کہ لوگ آگ جلا کر پانی کی لائنوں میں جمی برف پگھلانے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو شہر میں 80 فیصد سے زائد رہائشی مکانات میں پانی کی سپلائی لائنوں میں جمنے کے باعث پانی بند پوگیا ہے۔ شدید سردی کے باعث پانی کی پائپ لائنیں جم گئی ہیں اور پائپ لائنوں سے پانی بند ہونے کے وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ شہری علاقوں میں تو امور خانہ داری اور واش رومز کی ضروریات کیلئے بھی پانی دستیابی کے لیے بھی لوگ پریشان ہیں۔ مجموعی طور پر نظر آرہا ہے کہ لوگ آگ جلا کر پانی کی لائنوں میں جمی برف پگھلانے کی تگ و دو کر رہے ہیں اور یخ بستہ ٹھٹرتی سردی میں پائپ لائنوں سے پانی کی سپلائی بحال کرتے کرتے وقت ان کو خود سخت مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 229832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229832/اسکردو-کی-عوام-پانی-لائنوں-میں-برف-جمنے-کے-باعث-مشکلات-سے-دوچار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org