QR CodeQR Code

انجینئر سید علی حیدر کی شہادت فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے، الطاف حسین

10 Jan 2013 11:43

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے صدر زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ علی حیدر کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے محمد علی ایجوکیشنل سوسائٹی کے روح رواں اور لال قلعہ گرامر اسکول کے مالک علی حیدر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے علی حیدر کی شہادت کو فرقہ وارانہ فسادات کی سازش قرار دیا اور کہا کہ دہشت گرد ایک منظم منصوبہ بندی کے ذریعے شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کیلئے بے گناہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ علی حیدر کی شہادت کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

الطاف حسین نے سید علی حیدر کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ (آمین)


خبر کا کوڈ: 229845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229845/انجینئر-سید-علی-حیدر-کی-شہادت-فرقہ-وارانہ-فسادات-سازش-ہے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org