QR CodeQR Code

دہشت گردی کو روکنا ہمارے بس کی بات نہیں، وزیر قانون گلگت بلتستان

11 Jan 2013 09:54

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر شکیل احمد نے کہا کہ ہم نے وفاق سے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے تدارک کے لئے ہماری خاطر خواہ مدد کرے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں آپریشن پر غور ہورہا ہے، باہمی اعتماد کو فروغ دے کر قیام امن کے لیے کوششیں ہورہی ہیں، ہم اس سلسلے میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے تھے  لیکن جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں، تاہم حکومت فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر قانون گلگت بلتستان وزیر شکیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے، ہم  نے وفاق سے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے تدارک کے لئے ہماری خاطر خواہ مدد کرے اور وفاقی حکومت ہمارے پیچھے کھڑی رہے، وفاق کے تعاون کے بغیر دہشتگردی ختم نہیں کرسکتے۔


خبر کا کوڈ: 229852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229852/دہشت-گردی-کو-روکنا-ہمارے-بس-کی-بات-نہیں-وزیر-قانون-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org