QR CodeQR Code

علی حیدر کی شہادت میں ملوث دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے، رابطہ کمیٹی

10 Jan 2013 12:29

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ شہر میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد علی ایجوکیشنل سوسائٹی کے روح رواں اور لال قلعہ گرامر اسکول کے مالک علی حیدر شہید کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ علی حیدر شہید کا بہیمانہ قتل شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی گھناؤنی سازش کا تسلسل ہے اور جو سفاک دہشت گرد علی حیدر کی شہادت میں ملوث ہیں وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ رابطہ کمیٹی نے علی حیدر شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ علی حیدر شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور شہر میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 229862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229862/علی-حیدر-کی-شہادت-میں-ملوث-دہشت-گرد-اپنے-عزائم-کامیاب-نہیں-ہوسکتے-رابطہ-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org