0
Thursday 10 Jan 2013 14:38

14جنوری کو لاکھوں پاکستانی خواتین بھی اپنی آواز بلند کریں گی، فوزیہ شوکت

14جنوری کو لاکھوں پاکستانی خواتین بھی اپنی آواز بلند کریں گی، فوزیہ شوکت
اسلام ٹائمز۔ مردوں کے شانہ بشانہ پاکستان بھر سے لاکھوں خواتین بھی اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گی اور 14 جنوری کے لانگ مارچ میں شامل ہوکر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے عوامی پارلیمنٹ میں بھرپور حصہ لیں گی تاکہ تمام پاکستانیوں کو ان کے جائز حقوق ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہوں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کراچی کی ناظمہ دعوت فوزیہ شوکت نے لانگ مارچ تشہیری مہم کے دوران کیا۔ اس موقع پر رابعہ انوار، مسز مبشر ایڈوکیٹ، مسز آصف اور دیگر خواتین رہنماء بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 مارچ کو کراچی سے لاہور جانے کے لئے ٹرین مارچ کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسرا قافلہ گاڑیوں کے ذریعے بذریعہ روڈ روانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور مزدور کے بچے کو بھی یکساں مواقع ملنے چاہئیں تاکہ اسے نہ صرف روٹی، کپڑا اور مکان میسر ہو بلکہ وہ باوقار شہری بن کر پاکستان کی بقاء و سالمیت میں اہم کردار ادا کرسکے۔ فوزیہ شوکت نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مل کر باطل فرسودہ نظام کے خلاف آواز بلند کریں گی تاکہ تمام پاکستانی عزت و وقار اور خوشحالی کی زندگی بسر کرسکیں گے اور کوئی بھی ہمارے ملک اور قوم کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔
خبر کا کوڈ : 229879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش