0
Friday 11 Jan 2013 02:08
ریاستی اداروں کی خاموشی انکی رضاعیت کو ظاہر کرتی ہے

کوئٹہ مسلسل اہل تشیع کیلئے قتل گاہ کا منظر پیش کر رہا ہے، ڈاکٹر افتخار نقوی

کوئٹہ مسلسل اہل تشیع کیلئے قتل گاہ کا منظر پیش کر رہا ہے، ڈاکٹر افتخار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے کوئٹہ علمدار روڑ پر ہونے والی دہشت گردی کے لرزہ خیز سانحات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی رٹ کی واضح ناکامی قرار دیا ہے۔ "اسلام ٹائمز" سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ مسلسل شیعہ مسلک کے افراد کے لئے قتل گاہ کا منظر پیش کر رہا ہے، لیکن ذمہ دار ادارے دہشت گرد گروہوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر رحم کرے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ حکومتی افراد اور ریاستی اداروں کی خاموشی ان کی رضاعیت کو ظاہر کر رہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان واقعات میں ان کی منشاء شامل ہے۔

ڈاکٹر افتخار حسین نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں وہ ان دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کریں اور نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالٰی شہداء کو شہداء کربلا کے ساتھ محشور فرمائے، اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 230071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش