QR CodeQR Code

ایرانی وفد کی سید منور حسن سے ملاقات، قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت

11 Jan 2013 01:53

اسلام ٹائمز: وفد نے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور ان کے مشیر سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران سے آنے والے ایک نمائندہ وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن سے منصورہ میں ملاقات کی اور سابق امیر جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر قاضی حسین احمد کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔ وفد نے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور ان کے مشیر سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد نے قاضی حسین احمد کی اتحاد بین المسلمین کے لئے گرانقدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایرانی قوم جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 230085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/230085/ایرانی-وفد-کی-سید-منور-حسن-سے-ملاقات-قاضی-حسین-احمد-وفات-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org