QR CodeQR Code

عوام انتخابات میں امریکی غلام اور کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کرکے نئے لوگوں کو موقع دیں، وسیم اختر

11 Jan 2013 10:34

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی پنجاب کے امیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بلوچستان اور کراچی کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اور بلوچستان کے حالات ملتے جلتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف کراچی میں چار سال میں9000سے زائد افراد جن میں بلوچ، پشتون، ہزارہ وال، مہاجر اور تمام اقوام کے لوگ شامل ہیں قتل ہوئے۔ لوگوں کو دن دیہاڑے اٹھایا جارہا ہے۔ اہم حکومتی شخصیات چوروں اور ڈکیتوں کی پشت پناہی کررہی ہیں۔ وفاقی حکومت نے ایف سی بھجوانے کے سوا کوئی کام نہیں۔ اگردانشمندانہ فیصلے نہ کیے گئے توناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔
 
انہوں نے کہاکہ ایک طرف مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے تو دوسری جانب بے روزگاری نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے۔ ملک کی40فیصدآبادی کاحصہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک نے ہماری معیشت پر قدغن لگا رکھی ہے اور اسے اپنے ظالمانہ شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کی حقیقت عوام جان چکے ہیں۔ دونوں بڑی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو صرف بے وقوف بنایا ہے۔ آئندہ انتخابات میں ان امریکی غلام اور کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کرکے عوام نئے چہروں کو موقع دیں۔ موجودہ اتحادی حکومت ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 230103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/230103/عوام-انتخابات-میں-امریکی-غلام-اور-کرپٹ-حکمرانوں-کو-مسترد-کرکے-نئے-لوگوں-موقع-دیں-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org