0
Friday 11 Jan 2013 11:35

کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری پاک فوج کا حوالدار شہید

کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری پاک فوج کا حوالدار شہید
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال گولہ باری کی جس سے پاک فوج کے جوان حوالدار محی الدین شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج کی جوابی کاروائی کی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق جمعرات کی سہ پہر بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دیہی علاقوں درہ شیر خان بٹل پر اچانک گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔ بھارتی فوج نے سویلین آبادی کے ساتھ ساتھ پاک فوج پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے مین پاک کاایک جوان شہید ہو گیا۔ لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ گذشتہ دور روز سے بھارتی فوج سویلین آبادی کو براہ راست نشانہ پر رہی ہے جس کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر کو ملانے والے جھاوڑہ پل پر دریائے پونچھ پر چلنی والی کشتی بند ہونے کی وجہ سے تقریبا ۴۰ ہزار کی آبادی محصور ہو کر رہ گءی ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

وزیر خارجہ پاکستان حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اعتماد کی بحالی کے لیے سنجیدہ ہے۔ بھارتی فوج کی فاءرنگ سے پاکستانی فوجی کی شہادت کے بعد بھارت کی جانب سے بیان بازی پر حیرانگی ہوءی۔ پاکستان نے سیز فاءر معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔ حنا ربانی نے کہاکہ بھارتی غیرذمہ دارانہ بیانات سے باہمی تعلقات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ سرحدی خلاف ورزی کے معاملہ پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 230112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش