0
Friday 11 Jan 2013 13:26

خواجہ اجمیر نگری سے 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، کالعدم تحریک طالبان سے تعلق کا شبہ

خواجہ اجمیر نگری سے 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، کالعدم تحریک طالبان سے تعلق کا شبہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نیو کراچی ڈویژن پولیس نے خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کے بارے میں پولیس کو شبہ ہے کہ ان کا تعلق طالبان دہشت گردوں سے ہوسکتا ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں نیو کراچی رشیدآباد پولیس چوکی کے قریب پریشر ککر بم رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی ڈویژن پولیس نے تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود نارتھ کراچی، نیو رشیدآباد میں سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 3 ٹی ٹی پستول اور ایک رپیٹر برآمد کرلیا۔

ایس پی نیو کراچی ڈویژن سید سلمان حسین کے مطابق ملزمان کے بار ے میں شبہ ہے کہ ان کا کالعدم تحریک طالبان پاکستانی (ٹی ٹی پی) سے ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ بات مزید تفتیش کے بعد واضح ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں نیو رشیدآباد پولیس کے قریب سے ملنے والے پریشر ککر کے حوالے سے بھی ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 230132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش