0
Friday 11 Jan 2013 13:47

کوئٹہ بم دھماکے پر اقوام متحدہ کے سربراہ اور عالمی میڈیا کا اظہار افسوس

کوئٹہ بم دھماکے پر اقوام متحدہ کے سربراہ اور عالمی میڈیا کا اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ بم دھماکوں میں جانی نقصان پر اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حکومت دہشت گردی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیگی۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ملک کے ہزار ہا اندرونی تنازعات انتخابات کے نقطہ نظر کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔ یہ بم دھماکے اسی بات کا ثبوت ہیں، واشنگٹن پوسٹ نے واقعے کو فرقہ وارانہ فسادات اور کرمنل گینگز کی کارروائی قرار دیا ہے، جس میں افغانستان سے ہجرت کرکے آئے ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق دہشت گردی کا نشانہ بننے والے دونوں شہر کوئٹہ اور سوات ایک لمبے عرصے تک افغان طالبان کے زیر اثر رہے ہیں، غیر ملکی فوجیوں سے لڑائی کے لیے افغان طالبان اسی علاقے کو استعمال کرتے رہے ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارجین نے بم دھماکوں کے واقعے کو صفحہ اول پر جگہ دی ہے، گارجین لکھتا ہے کہ یہ واقعات ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب سیاست تناؤ کا شکار ہے، اتحادی حکومت اقتدار چھورنے اور انتخابات لڑنے کی تیاری کے ساتھ دینی عالم کے ایک بڑے مارچ سے نمٹنے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔ خلیج ٹائمز نے دو خودکش حملوں کے ساتھ اس کے بعد کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ دھماکے سے پاور سپلائی معطل ہوگئی اور علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے ان دھماکوں کو سال 13 مئی 2011ء کے بعد سب سے زیادہ خطرناک خون آشام دھماکے کہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 230156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش