QR CodeQR Code

ملکہ برطانیہ کے وفادار الطاف کو تاریخ مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اویس نورانی

11 Jan 2013 17:59

اسلام ٹائمز: الطاف حسین کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنّت کے نگران اعلیٰ نے کہا کہ بانی پاکستان کو ہمیشہ برطانوی شہری الطاف نے متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر مرکزی جماعت اہلسنّت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان کو ہمیشہ برطانوی شہری الطاف حسین نے متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ قائد اعظم لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اس طرح کے فرسودہ خیالات پیش کر کے ان کو متنازعہ نہیں بنایا جا سکتا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے بارے میں ہرزہ سرائی ناقابل برادشت ہے ملکہ برطانیہ کے وفادار الطاف کو تاریخ مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔قائداعظم نے لارڈ ماونٹ بیٹن کو گورنر جنرل تسلیم نہیں کیا شہریت لینا دور کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ہی ڈرون حملہ تھا جس نے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کو چھلنی کردیا ہے۔
 
اویس نورانی نے مزید کہا کہ اتنے دن قوم کو ہجانی کیفیت میں مبتلا کر کے انہوں نے کوئی نئی بات نہیں کی ان کی تقریر چوں چوں کا مربہ تھی جس میں مہاجر صوبہ بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور سندھ کی وحدت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ اگر انہوں نے پاکستان آنا ہے تو کارکنوں سے پوچھنے کے بجائے فی الفور پاکستان آئیں وہ کارکنوں کے پابند نہیں، کارکن ان کے پابند ہیں۔ پاکستانی قوم ان کی ڈرمہ بازیوں سے خوب آگاہ ہوچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 230184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/230184/ملکہ-برطانیہ-کے-وفادار-الطاف-کو-تاریخ-مسخ-کرنے-کی-اجازت-نہیں-دیں-گے-اویس-نورانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org