0
Friday 11 Jan 2013 17:55

بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ بم دھماکہ اور ڈاکٹر ریاض حسین شاہ کی شہادت پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ بم دھماکہ  اور ڈاکٹر ریاض حسین شاہ کی شہادت پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں نوے سے زائد پاکستانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ انہوں نے اسے غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے عوام اور حکومت کو دہشت گردی کے خاتمہ سے نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا کی۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر ڈاکٹر ریاض حسین شاہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پی پی پی خیبر پختونخوا کی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاض حسین شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ان کے خاندان کو قانونی و اخلاقی مدد فراہم کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ریاض حسین شاہ کی بہت خدمات تھیں اور انہیں پارٹی رہنماء اور ورکرز ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر ریاض حسین شاہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی قیادت اور ورکرز جمہوریت، امن اور ملکی سلامتی کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 230190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش