QR CodeQR Code

کالعدم جماعت اپنا ووٹ بنک بنانے کیلئے بھکر میں شرانگیز حرکتیں کر رہی ہے، سفیر شہانی

11 Jan 2013 17:56

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ 10 جون کو قرآن و اہلبیت (ع) کانفرنس کا کامیاب انعقاد یہ طبقہ برداشت نہیں کر پایا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت آئندہ الیکشن میں اپنا ووٹ بنک بنانے کیلئے ضلع میں شرانگیز حرکتیں کر رہی ہے۔ 10 جون کو قرآن و اہلبیت (ع) کانفرنس کا کامیاب انعقاد یہ طبقہ برداشت نہیں کر پایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 جون کو ہم نے بھکر میں قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس منعقد کرائی تھی، جو بہت بڑا اجتماع تھا، اور کم از کم تیس پینتیس ہزار افراد بھکر اور اس کے گردو نواح سے اس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ اس کے بعد ہم نے ایک ریلی نکالی، یہ طبقہ اسے برداشت نہیں کر سکا۔ اس وقت سے انہوں نے ہمارے کیخلاف پلاننگ کرنا شروع کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے بھکر میں ضلعی نائب صدر عبدالغفور حقانی نے پی پی 50 بھکر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ایسی حرکات کروا کر وہ ایشو بنا رہا ہے الیکشن میں اپنے ووٹ بنانے کیلئے۔ تاکہ ہمارے سماج میں ایسے ایشو بنتے رہیں، یہ سلسلہ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سجھے ہیں کہ یہ جو سب ان کا کردار ہے اس کے پیچھے ان لوگوں کا ہاتھ ہے۔ اور ہماری کوشش بھی ہے کہ جو لوگ پکڑے گئے ہیں پولیس ان کے پیچھے موجود ہاتھوں کو بھی بے نقاب کرے۔ ہماری یہ کوشش بھی ہے اور مطالبہ بھی ہے۔
(سفیر حسین شہانی کا تفصیلی انٹرویو آج رات جاری کیا جائیگا)


خبر کا کوڈ: 230207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/230207/کالعدم-جماعت-اپنا-ووٹ-بنک-بنانے-کیلئے-بھکر-میں-شرانگیز-حرکتیں-کر-رہی-ہے-سفیر-شہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org