0
Saturday 12 Jan 2013 09:16

سندھ کے بعد بلتستان میں بھی خسرہ کی وباء پھیل گئی، درجنوں بچے متاثر

سندھ کے بعد بلتستان میں بھی خسرہ کی وباء پھیل گئی، درجنوں بچے متاثر
اسلام ٹائمز۔ خسرہ نے بلتستان کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا، بلتستان کے مختلف علاقوں سے پانچ درجن سے زائد بچے خسرہ کے حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کا زیادہ تعلق ضلع خپلو اور شگر سے ہیں۔ جو بچے خسرہ کا شکار ہوئے ہیں ان کی عمر چار ماہ سے چودہ سال تک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے متعلق اسکردو ہسپتال اس وقت خسرہ سے متاثرہ بچوں سے بھرا پڑا ہے۔ ہسپتال میں پہلے بھی راشن اور ہیٹنگ کا نظام بربادی کا شکار ہے اس پر خسرہ کے حملے نے عوام کو اور پریشان کردیا ہے۔ خسرہ سے متاثرہ بچوں کی اب تک تعداد پانچ درجن سے زائد بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ مختلف این جی اوز اور محکمہ صحت والے بلتستان میں بچوں کو خسرہ کی روک تھام کے لیے قطرے پلانے کے شور شرابے بہت کرتے رہے ہیں لیکن خسرہ کی وباء نے ان کے شور شرابے کی پول کھول دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 230247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش