0
Friday 11 Jan 2013 21:06

لاہور سے تحریف قرآن اور توہین رسالت و صحابہ پر مبنی کتب شائع کرنیوالا پریس پکڑا گیا

لاہور سے تحریف قرآن اور توہین رسالت و صحابہ پر مبنی کتب شائع کرنیوالا پریس پکڑا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں توہین صحابہ اور توہین رسالت پر مبنی فرقہ وارانہ مواد شائع کرنے والا قادیانیوں کا پرنٹنگ پریس پکڑا گیا۔ اطلاعات کے مطابق قادیانیوں نے لاہور کے علاقہ ساندہ میں ایک مکان میں پریس لگا رکھا تھا جس میں فرقہ وارانہ کتب شائع کی جا رہی تھیں جن میں زیادہ تر کتب ایسی تھیں جن میں صحابہ کرام کی توہین کی گئی تھی اور یہ کتب اہل تشیع کی جانب سے منسوب کی گئی تھیں جبکہ کچھ ایسی کتب بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں توہین رسالت کی گئی تھی۔

پریس سے تحریف شدہ قرآن مجید کے تسخے بھی پکڑے گئے ہیں۔ پولیس نے پریس منیجر سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کچھ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جن کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تھانہ تھانہ پولیس نے مقدمہ میں توہین رسالت کی دفعہ C-295 شامل کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سے رجوع کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ ساندہ کے علاقہ چھوٹا ساندہ میں بس سٹاپ کے نزدیک ایک گھر سے اکثر کتابوں سے بھری ہوئی ہائی ایس گاڑیاں نکلتی ہوئی دیکھی جاتی تھیں۔

اہل محلہ نے مشکوک سرگرمیوں کی بدولت اپنے طور پر تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ گھر میں ایک پرنٹنگ پریس کام کر رہا ہے جہاں قادیانی عقائد کی کتب پرنٹ کی جاتی ہیں جبکہ اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے وہاں سے توہین رسالت، توہین صحابہ کرام اور قرآن مجید کے تحریف شدہ نسخے برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس کے ایک اہلکار سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ اس حوالے سے ہم پر بہت دباؤ ہے اور ہم مزید کچھ نہیں بتا سکتے۔ اہلکار نے کہا کہ جو کتابیں برآمد ہوئی ہیں اگر وہ عوام کو بتا دی جائیں تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔

پولیس اہلکار نے کہا کہ یہ واقعہ چند دن پہلے کا ہے جس کو مسلسل خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ پکڑے جانے والے ملزموں کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور ان کے لئے مسلسل سفارشیں آرہی ہیں۔ اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گرفتار ملزم کہیں رہا نہ ہو جائیں کیوں کہ جہاں جہاں سے ہمارے افسران کو فون آ رہے ہیں ہمارے افسران شدید دباؤ میں ہیں۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ واریت کے پیچھے دراصل یہی لوگ ہیں جو شیعہ کو سنی سے لڑاتے ہیں اور اس قسم کی متنازع کتب چھاپ کر دونوں کو لڑاتے ہیں جبکہ وہ متنازع کتب نہ شیعہ کی ہوتی ہیں اور نہ سنیوں کی۔ اہلکار نے کہا کہ شیعہ سنی کو دشمن کی سازشوں سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 230250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش