QR CodeQR Code

اسرائیل سے نمٹنا فلسطینیوں کی مشترکہ ذمے داری قرار

4 Apr 2010 10:58

اسلام ٹائمز:فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے صدر محمود عباس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی شکل میں موجود خطرے سے نمٹنا تمام فلسطینیوں کی ذمے داری ہے


دمشق:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے صدر محمود عباس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی شکل میں موجود خطرے سے نمٹنا تمام فلسطینیوں کی ذمے داری ہے۔فلسطین کے مزاحمتی تنظیموں کا اجلاس دمشق میں ہوا۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ سناتے ہوئے پاپولر فرنٹ کے نائب سربراہ طلال نجی نے اسرائیل سے مذاکرات کے فیصلے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو درپیش مشکلات کا حل مذاکرات نہیں۔فلسطین سے متعلق عرب لیگ کے فیصلے مایوس کن ہیں۔حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے،لیکن مزاحمت کا حق رکھتے ہیں۔اگر فلسطینیوں پر جنگ مسلط کی گئی تو وہ بھرپور مزاحمت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 23036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23036/اسرائیل-سے-نمٹنا-فلسطینیوں-کی-مشترکہ-ذمے-داری-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org