0
Saturday 12 Jan 2013 19:04

صوبائی حکومت کوئٹہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے، سردار یار رند

صوبائی حکومت کوئٹہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے، سردار یار رند
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن رہنماء سردار یار محمد  نے سبی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ دھماکوں کو صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں ایک ہی دن 4 بم دھماکوں میں 90 معصوم افراد کی شہادت اور 200 سے زائد افراد کا زخمی ہونا ہمارے لئے المیہ سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بم دھماکے دہشتگردی کی بدترین کاروائی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، حکومت عوام اور صحافیوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ صوبائی حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، قومی شاہراہوں سمیت کسی بھی جگہ عوام محفوظ نہیں۔ صوبے بھر میں جنگل کا قانون ہے۔
 
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججوں سے کرائی جائیں۔ دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ صوبائی حکومت کوئٹہ بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے، ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام اس نااہل صوبائی حکومت کا احتساب خود کریں گے۔ چیف آف رند قبائ سردار یار محمد رند نے کوئٹہ جاں بحق ہونے والے صحافیوں اور دیگر معصوم لوگوں کے ورثہ سے دلی ہمدردی کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ رند قبائل اس مشکل کی گھڑی میں آپ سب کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 230365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش