QR CodeQR Code

عراق سے 30 ہزار فوجی جلد افغانستان منتقل کئے جائینگے،امریکی حکام

4 Apr 2010 11:44

اسلام ٹائمز:تھرڈ آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ولیئم جی ویبسٹر نے کہاکہ صدر اوباما کے اعلان کے مطابق تیس ہزار فوجیوں کو افغانستان جلد سے جلد منتقل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ عراق سے 41ہزار گاڑیوں سمیت تیس لاکھ جنگی آلات اور تیس ہزار فوجی جلد از جلد افغانستان منتقل کیے جا رہے ہیں۔کویت سے پینٹاگون رپورٹرز کو بریفنگ میں تھرڈ آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ولیئم جی ویبسٹر نے کہاکہ صدر اوباما کے اعلان کے مطابق تیس ہزار فوجیوں کو افغانستان جلد سے جلد منتقل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے پانچ ہزار سے زائد گاڑیاں اور دیگر جنگی ساز و سامان رواں گرمیوں میں ہی افغانستان منتقل کر دیا جائے گا۔امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق سے امریکی جنگی ساز و سامان افغانستان منتقل کرنے کیلئے پاکستانی سمندری اور خشکی کے راستے کے علاوہ ازبکستان سمیت وسطی ایشیا کے دیگر روٹس بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 23040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23040/عراق-سے-30-ہزار-فوجی-جلد-افغانستان-منتقل-کئے-جائینگے-امریکی-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org