0
Saturday 12 Jan 2013 18:05

پشاور، شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ کوئٹہ کیخلاف مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریلی

پشاور، شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ کوئٹہ کیخلاف مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ کوئٹہ کیخلاف پشاور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، طوری بنگش سپریم کونسل، یوتھ آف پارا چنار اور تنظیم المومنین پشاور کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے پاکستان بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر امامیہ طلباء نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر مختف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بعض عناصر مذہب کے نام پر فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر وہ کبھی بھی اپنے ان ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ ملک بھر میں شیعہ نسل کشی جاری ہے اور حکومت بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بالخصوص پشاور، کوئٹہ، گلگت اور کراچی میں شیعہ نسل کشی بند کی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ 

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر اقتدار علی شایان نے کہا کہ پرہجوم بازار میں دن دیہاڑے قتل کے بعد حملہ آور فرار ہوجاتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ریاض حسین جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری کا قتل ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پشاور میں اہلِ تشیع کی نسل کشی کو روکا جائے اور قاتلوں کو فوراً گرفتار کر کے بے نقاب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 230437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش