0
Saturday 12 Jan 2013 19:08

ملتان، سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ جماعتوں کا احتجاجی دھرنا جاری

ملتان، سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ جماعتوں کا احتجاجی دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ چوک نواں شہر ملتان میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، آئی ایس او، جے ایس او اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ شرکائے دھرنا نے نماز مغربین چوک نواں شہر میں ادا کی۔ ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ مجاہد حسین گردیزی، جواد جعفری، آئی ایس او ملتان ڈوثزن کے صدر تہور حیدری، عزادار انجمن کے صدر مضین عباس چاوند، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم سید یافث نوید ہاشمی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، اور مولانا ناصر حسین علوی دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں۔ شرکائے دھرنا نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے ہیں۔ جن ہر سانحہ کوئٹہ اور بلوچستان حکومت کے خلاف نعرے درج ہیں۔ مقررین نے شرکائے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو فی الفور برطرف کیا جائے اور شہر میں قیام امن و امان کے لئے شہر کا کنڑول فوج کے حوالے کیا جائے۔ نماز مغربین کی ادائیگی کے بعد دھرنے کو دوبارہ باقاعدہ طور پر شروع کردیا گیا اور دھرنے میں دعائے توسل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 230449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش