0
Saturday 12 Jan 2013 20:12

کوہاٹ، سانحہ کوئٹہ کیخلاف مختلف شیعہ تنظیموں کا احتجاجی دھرنا

کوہاٹ، سانحہ کوئٹہ کیخلاف مختلف شیعہ تنظیموں کا احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کوہاٹ کے علاقے استرزئی میں مجلس وحدت مسلمین، علماء کونسل، اسلامی تحریک اور قومی وحدت کونسل کے زہر اہتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا اور مظاہرین نے مین کوہاٹ ٹل روڈ کو تین گھنٹے تک بلاک کئے رکھا۔ دھرنے میں بڑی تعداد میں علماء کرام، سیاسی و سماجی قائدین اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سبیل حسن مظاھری، علامہ سید حسین الاصغر، علامہ سید ثاقب حسین اور علامہ تلاوت حسین شیرازی نے کہا کہ ہم کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کی حکومت کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ اور صوبے کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے جلد از جلد یہ اقدامات نہ کئے تو ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر احتجاج کریں گے اور پھر ساری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ علمائے کرام نے پارا چنار سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماء ڈاکٹر سید ریاض حسین شاہ کے بیہمانہ قتل پر سحت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 230475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش