QR CodeQR Code

روس، امریکہ اور اخضر ابراہیمی کی شام کے بحران کو پرامن حل کرنے پر تاکید

13 Jan 2013 00:18

اسلام ٹائمز: ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الاخضر ابراہیمی نے اعلان کیا کہ مذاکرات میں شامل فریقین نے شام کے بحران کے پرامن اور ڈپلومیٹک حل کے لئے پابند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق جمعہ کے روز جینیوا میں امریکہ اور روس کے نمائندوں نے شام کے بحران کے حل کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے سے ملاقات کی۔ اس سہ طرفہ ملاقات میں ان نمائندوں نے شام کے بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ شام کے بحران کے حل کے لئے تبادلہ خیال کیلئے یہ سہ طرفہ مذاکرات کا دوسرہ دور تھا۔ ان مذاکرات میں روس کے نائب وزیر خارجہ اور روسی صدر کے مشرق وسطٰی کے لئے خصوصی نمائندے میخائیل بوگدانوف، امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ویلیم برنز اور شام کے امور کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے اخضر ابراہیمی نے شرکت کی۔ یہ مذاکرات بند دروازوں کے پیچھے منعقد ہوئے۔
   
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الاخضر ابراہیمی نے اعلان کیا کہ مذاکرات میں شامل فریقین نے شام کے بحران کے پرامن اور ڈپلومیٹک حل کے لئے پابند ہیں۔ البتہ انہوں نے اس بات کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں شام میں جاری بحران کے حل کے لئے فریقین کسی اتفاق رائے پر ہہنچے ہیں یا نہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے روس کی وزارت خارجہ نے تاکید کی تھی کہ یہ صرف شام کے عوام کا حق ہے کہ وہ آزادانہ انتخابات کے ذریعے اپنے ملک کے لئے اپنی مرضی کی حکومت کا انتخاب کریں۔


خبر کا کوڈ: 230482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/230482/روس-امریکہ-اور-اخضر-ابراہیمی-کی-شام-کے-بحران-کو-پرامن-حل-کرنے-پر-تاکید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org