0
Sunday 4 Apr 2010 13:55
عرب لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد صبح:

اسرائیل امریکی حمایت سے ہر گز حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتا

اسرائیل امریکی حمایت سے ہر گز حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتا
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد صبح نے صحافیوں کو بتایا کہ عرب لیگ اب بھی بیت المقدس اور فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر مکمل طور پر رکنے تک فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کو روکے رکھنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا بھی یہی موقف ہے۔ محمد صبح نے کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے مکمل رک جانے تک عرب ممالک کسی قسم کے دباو کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور اسرائیل امریکہ کی حمایت میں جتنی کوشش بھی کر لے حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے امن مذاکرات کے دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ بنجمن نیتن یاہو کی شدت پسند کابینہ پر فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کیلئے دباو ڈالے۔
دوسری طرف اسرائیلی روزنامے ہارٹز نے خبر دی ہے کہ وائٹ ہاوس نے امریکا میں موجود یہودی تنظیموں کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اوباما حکومت اور نیتن یاہو کابینہ کے درمیان سیاسی تناو کی رپورٹس درست نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 23055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش